کراچی: پی اے ایف بیس فیصل پر دہشتگردوں کا حملہ،چار ہلاک

Posted by on May 22, 2011 | Comments Off on کراچی: پی اے ایف بیس فیصل پر دہشتگردوں کا حملہ،چار ہلاک

کراچی میں پاکستان ایئر فورس کی بیس فیصل کے اندر زور دار دھماکوں اور فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے.

کراچی میں پی اے ایف بیس فیصل میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آواز بھی سنائی گئی جو کافی دیر تک جاری رہا۔وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے مطابق فیصل بیس پر واقع پی این ایس مہران کے ہینگر میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور ان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے مقام پر آگ لگ گئی جس کے شعلے دور سے اٹھتے ہوئے دکھائی دیے گئے ۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکے فیصل بیس کے اندر کس مقام پر ہوئے۔ ۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادروں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور میڈیا کو سمیت ہر کسی کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ دھماکوں کی خبر ملتے ہی کراچی کے متعدد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–