کراچی پی ایف بیس فیصل پر دھماکے سنے گئے ہیں

Posted by on May 22, 2011 | Comments Off on کراچی پی ایف بیس فیصل پر دھماکے سنے گئے ہیں

کراچی  : کراچی میں پی اے ایف بیس فیصل میں دو دھماکے سنے گئے جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی  آ رہی ہیں۔ دھماکے شدید نوعیت کے تھےجس سے  قریبی واقع عمارتیں لرز کر رہ گئی ہیں۔


عینی شاہدین کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس پر دو دھماکے چند سکینڈ کے وقفے میں سنے گئے اس کے بعد  آگ کے شعلے اور کالا دھواں دیکھا جا رہا ہے جبکہ فائرنگ کی شدید آوازیں آ رہی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل پر وقفے وقفے سے چھوٹے چھوٹے دھماکے بھی  سنے جا رہے ہیں جس کے بعد آگ کے  شعلے بلند ہوتے نظر آتے ہیں اور فائرنگ کی آوازیں بھی  مسلسل آ رہی ہیں۔ پولیس اور رضاکار موقع پر پہنچ چکے ہیں لیکن بیس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–