چودھری شجاعت ،اسحاق ڈار کی حمایت پر دھمکانا چھوڑ دیں :سلیم سیف اللہ

Posted by on May 19, 2011 | Comments Off on چودھری شجاعت ،اسحاق ڈار کی حمایت پر دھمکانا چھوڑ دیں :سلیم سیف اللہ

مسلم لیگ قاف ہم خیال کے رہنماء سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے ان کے گروپ میں مداخلت بند نہ کی تو انھیں پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا جائے گااسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سلیم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے گروپ نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے بدلے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اسحاق ڈارکی حمایت کی ہے جس پر چودھری شجاعت حسین، گروپ کے ارکان کو ٹیلی فون کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہم خیال گروپ کے رہنماء نے کہا کہ اگرچہ آئین میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی گنجائش نہیں ہے تاہم آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے گروپ کو گیارہ سینیٹروں کی حمائت حاصل ہے جبکہ قاف لیگ کے مزید ارکان بھی انکے گروپ میں شامل ہورہے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–