سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی میں بے ضابطگی کی تحقیقات

Posted by on Jun 06, 2011 | Comments Off on سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی میں بے ضابطگی کی تحقیقات

برطانوی غیرسرکاری تنظیم اوکسفیم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی کے عمل میں مبینہ مالی بے ضابطگی کی  تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تنظیم کے مطابق جنوبی صوبے سندھ میں امداد مستحق افراد تک نا پہنچنے کی اطلاعات کے بعد نجی کمپنی پرائس واٹر ہاس کوپرز کھاتوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

جولائی 2010 میں آنے والے غیر معمولی سیلاب کے باعث تقریبا 1,750 افراد ہلاک اور لگ بھگ دو کروڑ متاثر ہوئے تھے۔

اس تباہ کن قدرتی آفت کے بعد اوکسفیم نے سیلاب زدگان کو صاف پانی اور عارضی ٹھکانوں کی تیاری کے لیے امدادی اشیا کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔

اوکسفیم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے اپنے منصوبوں میں امداد کی شفاف انداز میں تقسیم اور مالی وسائل کی کڑی نگرانی کا تہیہ کر رکھا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کی ترجیح عطیات فراہم کرنے والوں کی رقم کا موثر استعمال اور پاکستان کی عوام کو مدد کی فراہمی ہے۔

اوکسفیم نے کہا ہے کہ کھاتوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے تک مزید امداد کی فراہمی معطل رہے گی۔ بیان کے مطابق تحقیقات تین سے چار ہفتوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–