دیر پر حملہ، افغان سفیر سے احتجاج

Posted by on Jun 05, 2011 | Comments Off on دیر پر حملہ، افغان سفیر سے احتجاج

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شمال مغربی علاقے دیر میں ہونے والے تازہ حملے پر پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے افغان سفیر کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین سو سے چار سو کے درمیان تھی اور وہ سرحد پار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں اور دیہات پر حملہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف افغان فوج، امریکہ اور نیٹو اور اس کی اتحادی فوجیں کارروائی کریں۔

سیکریٹری خارجہ کے مطابق پاکستان کی اس تشویش سے امریکہ اور نیٹو کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دیر میں شدت پسندوں کے اس حملے میں ستائیس سیکیورٹی اہلکاروں سمیت اکتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–