آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Posted by on Jun 03, 2011 | Comments Off on آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ مالی سال 2011-12 کا وفاقی بجٹ جمعہ کی سہ پہر پیش کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سالانہ بجٹ کا مجموعی حجم37کھرب روپے سے زائد ہو گا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریبا 730 ارب روپے ی رقم مختص کی جارہی ہے ۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں شرح نمو 4.2 فیصد مقرر کرنے کے علاوہ اقتصادی استحکام کے لیے ٹیکس وصولی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے اقدامات کے اعلان کا بھی امکان ہے ۔ محصولات کا ہدف 1952 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ گذشتہ مالی سال کے دوران محصولات کا ہدف 1588 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

جمعہ کو وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے سالانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجرا  کے موقع پر کہا تھا کہ حکومت ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ  میں لانا چاہتی ہے جو صاحب حیثیت ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں۔ جب کہ سی این جی سیکٹر سے متعلق میشنری ، کھادوں ، کمپیوٹرز پر بھی سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

آئندہ بجٹ میں دفاع کے لیے مختص رقم میں12 فیصداضافے کے بعد 495 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ رواں بجٹ میں دفاع کے لیے 442 ارب روپے مختص کیے گئے تھے ۔

پیپلز پارٹی کی زیر قیادت مخلوط حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ چوتھا بجٹ ہے اور وزارت خزانہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اعلان کیا جانے والا بجٹ حکومت کی اقتصادی پالیسوں کا تسلسل ہوگا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–