بھارت، مانواز باغیوں کے حملے جاری

Posted by on Jun 12, 2011 | Comments Off on بھارت، مانواز باغیوں کے حملے جاری

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مانواز باغیوں کے حملے مسلسل جاری ہیں اور سنیچر کے روز ان کے ایک حملے میں سی آر پی ایف کے تین جوان ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے ہیں۔
تازہ واقع ضلع بستر کے علاقے کوٹا میں پیش آیا ہے۔
علی الصبح نکسلیوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
اس واقعے میں تین جوان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ چھتیس گڑھ کے ان علاقوں میں گزشتہ تین روز میں مانوازوں کے تین حملے ہوئے ہیں جس میں اٹھارہ جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز دانتے واڑہ ضلع سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر کٹے کلیان میں فورسز کی ایک گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی تھی۔
مانواز باغیوں نے حملیکے بعد سی آر پی ایف کے کیمپ سے پولیس کی بندوقیں، گولہ بارود اور ان کی دیگر اشیا بھی ساتھ لے کر چلے گئے۔
دانتے واڑہ کے پولیس کمشنر انکت گارگ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سات سپیشل دستے ایس پی او کے جوان تھے اور تین علاقے کے ہی پولیس اہلکار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے یہ سبھی اہلکار تلاشی کے لییگشت پر نکلے تھے اور راستے میں ان کی گاڑی مانوازوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی تھی۔
جمعرات کو نارائن پور ضلع میں باغیوں نے پولیس کے ایک کیمپ پر حملہ کیا تھا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
پولیس نے یہ کیمپ حال ہی میں قائم کیا تھا جس پر علی الصبح مانوازوں نے حملہ کر دیا اور کیمپ میں موجود پولیس اہل کار وہیں ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ بیس روز میں چھتیس گڑھ میں مانواز باغیوں نے چار حملے کیے ہیں۔ چوبیس مئی کو مہا سمند ضلع میں ایک حملہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس افسر سمیت نو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح اس عرصے میں سکیورٹی فورسز کے تقریبا ستائس جوان ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here