یوکووِچ بھی فرنچ اوپن کے فائنل میں

Posted by on Jun 09, 2012 | Comments Off on یوکووِچ بھی فرنچ اوپن کے فائنل میں

سربیا کے نوواک یوکووِچ راجر فیڈرر کو ہرا کر فرنچ اوپن میں مردوں کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ہسپانیہ کے رافیل ندال سے ہوگا۔

یوکووِچ نے فیڈرر کو تین سیٹ میں چھ چار، سات پانچ اور چھ تین سے ہرا دیا۔یوکووِچ اور ندال کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔

فرنچ اوپن میں خواتین کا فائنل سنیچر کو روس کی ماریا شراپوا اور اٹلی کی سارا ایرنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شراپووا اس فائنل کو خواب کی تعبیر بتا رہی ہیں۔ فرنچ اوپن کا سیمی فائنل جیتنے کے بعد وہ سن دو ہزار کے بعد پہلی بار عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی ہیں۔

فرنچ اوپن کے فائنل میں ندال اور یوکوِچ دونوں نئے ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ ندال یہ فائنل جیت کر ساتویں بار فرنچ اوپن کے چیمپین بنیں گے اور اگر یوکووِچ کامیاب ہوئے تو یہ ٹینس کی تاریخ میں تیسری بار ہوگا کہ کسی ایک کھلاڑی کے پاس ایک ہی وقت میں میں ٹینس کے تمام بڑے ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں ہوں گی۔ آخری بار انہتر میں راڈ لیور نے ایک ہی سال میں ٹینس کے چاروں بڑے ٹورنامنٹ جیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت غیر معمولی بات ہے کیونکہ چند برس قبل زخمی کندھےکی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں ان کا نمبر سو تک گر گیا تھا اور اب وہ پیر سے ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہوں گی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here