یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے جدید کارڈ

Posted by on Jul 17, 2012 | Comments Off on یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے جدید کارڈ

پاکستان کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی’نادرا‘ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جدید خصوصیات کا حامل سمارٹ نائیکوپ کارڈ متعارف کرایا ہے۔

پیر کو نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لندن میں ایک خصوصی تقریب میں یہ کارڈ متعارف کرایا گیا۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے تقریب کے موقع پر کہا کہ’یہ انتہائی اہم اور بروقت اقدام ہے، اس سے سماجی خدمات کی بہتر فراہمی، مالیاتی خدمات اور پاکستان کو ترسیلاتِ زر کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔‘

نادرا کے مطابق اس کارڈ کے مراکز کو پورے یورپ میں توسیع دی جائے گی جس سے یورپ میں مقیم پچیس لاکھ پاکسانیوں کو فائدہ پہنچے گا اور انہیں ترجیحی سفری خدمات، سکیورٹی اور بینکنگ سہولیات میسر آئیں گی اور وہ ویزے کے بغیر پاکستان میں داخلے کے مجاز ہونگے۔

اس سمارٹ کارڈ میں تھرڈ جنریشن چپ پر مشتمل شناختی دستاویز، چھبیس طبی سکیورٹی خصوصیات اور جدید ترین انکرپشن کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق جدید خصوصیات کی وجہ سے یہ دنیا کا محفوظ ترین کارڈ بن گیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here