ہنگو:مسافر ویگن پر حملہ، دو ہلاک

Posted by on Jun 23, 2011 | Comments Off on ہنگو:مسافر ویگن پر حملہ، دو ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ہنگو میں پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے ایک مسافر گاڑی پر حملہ کر کے دو افراد ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا ہے۔
ہنگو میں پولیس اہلکار نور سلیم نے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا کہ بدھ کو دو بجے کے قریب ہنگو سے کوئی پانچ کلومیٹر دور تھانہ صدر کے حدود میں نامعلوم مسلح شدت پسندوں نے ایک مسافر گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ہنگو سے ٹل جار ہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں اور گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہنگو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے البتہ پولیس نے قریبی علاقے شدت پسندوں کی تلاش شروع کی ہے۔
اہلکار کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شدت پسندوں کون تھے البتہ گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق سنی مسلک سے تھا۔
واضح رہے کہ تیرہ مارچ کو بھی کرم ایجنسی سے ہنگو آنے والی مسافر گاڑی پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین شدت پسندوں کو مار ڈالا تھا۔
یاد رہے کہ کرم ایجنسی اور قریبی اضلاع میں گزشتہ چار سالوں سے شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان فرقہ وارانہ فسادت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹل سے کرم جانے والے راستے بند ہیں اور اس بندش کی وجہ سے شیعہ اور سنی قبائل کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here