’ہنگامہ آرائی پر ارکان کی رکنیت معطل‘

Posted by on Jun 22, 2012 | Comments Off on ’ہنگامہ آرائی پر ارکان کی رکنیت معطل‘

پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے پر تین خواتین سمیت چار اراکین اسمبلی کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل کر دی جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے مسلم لیگ نون کی نسیم ناصر خواجہ، مسلم لیگ قاف کی سیمل کامران اور ثمینہ خاور، ہم خیال گروپ کے شیخ علاؤالدین کی رکنیت موجودہ سیشن کے لیے معطل کر دی تھی لیکن جمعرات کی صبح سیمل کامران اور اور ثمینہ خاور حیات سیکورٹی گارڈز سے زور زبردستی کر کے اندر داخل ہوگئیں۔

ہنگامہ آرائی کا آغاز بدھ کو شروع ہوا تھا جب مسلم لیگ قاف (ہم خیال) کے ایک رکن شیخ علاؤ الدین نے خواتین کے بارے میں چند نازیبا جملے ادا کیے۔

 شیخ علاؤالدین ان دنوں حکومتی پارٹی مسلم لیگ نون کے حامی ہیں۔ان کے مبینہ نازیبا الفاظ پر اپوزیشن کی خواتین نے شور مچانا شروع کردیا اور شیخ علاؤالدین کی جانب جوتی پھینکی۔

وقفے کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے پابندی کا شکار خواتین کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔اس بار بھی زبردستی کی کوشش ہوئی لیکن اس مرتبہ سکیورٹی گارڈز نے سمیل کامران اور ثمینہ خاور حیات کو داخلے سے روک دیا۔

مسلم لیگ نون کی ایک خاتون نے بھی اپنی جوتی اتار کر پھینکی تھی۔

ایوان میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی ہوئی ایک ممبر کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے اور کرسی اٹھا کر مارنے کی کوشش کی گئی۔

سپیکر نے ایوان کی کارروائی پندرہ منٹ کے لیے روک دی اور تمام اراکین ایوان سے باہر نکل گئے

سیمل کامران کی خاتون سیکیورٹی اہلکار سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد وہ رونے لگیں۔

پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر نے انہیں گلے لگایا اور خود بھی رونے لگیں۔اسی دوران سیمل کامران بے ہوش ہوکر گر گئیں انہیں ایمبولینس میں فوری طور ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here