ہم جنس پرستوں کی شادی، وینا ملک کی جانب سے حمایت کا اعلان

Posted by on Jun 13, 2012 | Comments Off on ہم جنس پرستوں کی شادی، وینا ملک کی جانب سے حمایت کا اعلان

مبصرین کے مطابق وینا کے اس بیان پر کم از کم معاشرے میں ایسی گرما گرم بحث ضرور چھڑ سکتی ہے جیسی ان دنوں ’ٹوئیٹر“ پر چھڑی ہوئی ہے۔ کچھ لوگ وینا کے حق میں ہیں تو کچھ نے شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔

  وینا ملک اپنے خیالات کی حمایت میں امریکی صدر براک اوباما کی مثال دیتے ہوئے کہتی ہیں ۔۔’اگر امریکی صدرہم جنس پرست افراد کی شادی کے حق میں ہوسکتے ہیں تو ایک عام شہری اس کی حمایت میں آواز بلند کیوں نہیں کر سکتا؟‘
بات یہیں تک محدود رہتی تو بھی ٹھیک تھا مگر وینا ملک اپنے خیالات کے اظہار میں بہت آگے تک نکل گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نسوانی ہم جنس پرست عورتوں ، مرد ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراوٴں کی کمیونٹی کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں کوئی عار یا شرم محسوس نہیں ہوتی۔
لالی ووڈ ’پروردہ‘ اور بالی ووڈ اداکارہ ویناملک کی خوبی یہ ہے کہ وہ میڈیا کی توجہ بہت زیادہ دنوں تک اپنے سے ہٹنے نہیں دیتیں اوراس کے لئے کوئی نہ کوئی دھماکا کرتی رہتی ہیں۔ ان کا تازہ ترین دھماکہ وہ خیالات ہیں جو انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پرپوسٹ کئے ہیں اور جس میں انہوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں ہم جنس پرستوں کی شادی تو دور کی بات ہے اس موضوع پرلوگ بحث کرتے ہوئے بھی کتراتے ہیں جبکہ بھارت میں اس موضوع پراب بھی آسانی سے نہیں سوچا جاسکتا۔  قدامت پرست بھارتی آج بھی اس قسم کی شادیوں پر پابندی کے خواہشمند ہیں۔ ایسی صورتحال میں وینا کا اظہار خیال ان کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔
Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here