گیلانی کی نااہلی امریکی میڈیا میں

Posted by on Jun 20, 2012 | Comments Off on گیلانی کی نااہلی امریکی میڈیا میں

پاکستان میں سپریم کورٹ کی طرف سے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قراد دیے جانے کے فیصلے کی خبر امریکی میڈیا میں صفحہ اول اور نمایاں طور پر شائع اور نشر کی گئی۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نیو یارک میں نامہ نگار حسن مجتبیٰ کے مطابق با اثر امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے منگل کو اپنی دوپہر کی اشاعت میں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہلی کی خبر کو صفحہ اول پر اس سرخی کےساتھ شائع کیا: ’پاکستان میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو برطرف کر کے سیاسی لڑائی کو بلندی پر پہنچایا دیا ہے۔‘

نیویارک سے نکلنے والے ایک اور اہم اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے اپنی صفحہ اول کی خبر میں کہا ہے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی برطرفی سے پاکستان میں سیاسی اقتدار کی رسہ کشی کو اور بڑھاوا ملا ہے جس سے پاکستان میں موجودہ سیاسی حکومت کی، جس کو پہلے سے ہی طالبان کی سرکشی اور امریکہ سے بگڑے ہوئے تعلقات جیسے مسائل کا سامنا ہے، اہلیت کو اور دھچکا ملا ہے۔

تاہم ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے اس امکان کو مسترد کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت گر سکتی ہے، کیونکہ اسے قومی پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے۔‘

امریکی دارالحکومت سے شائع ہونے والے با اثر اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے بھی اپنے صفحہ اول پر سرخی شائع کی ہے کہ پاکستان میں ’وزیر اعظم کے عہدے سے برطرفی کے بعد بحران کا خطرہ مزید بڑہ گیا ہے۔‘

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی منگل کی دوپہر کی ابتدائی اشاعت میں یہ بھی لکھا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں خوفناک سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں فوج کی طرف سے اس میں مداخالت کرنے سے پاکستان کی سڑکوں پر تشدد بھڑک اٹھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ فیصلے سے نیٹو رسد کا راستہ کھلنے کی کوششیں مزید پیچدہ ہو جائيں گي۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان میں سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے آنیوالے وزیر اعظم کو دو طرفہ خطرہ ہوگا ایک فوج سے اور دوسرا عدلیہ سے۔

معروف امریکی پبلک ریڈیو ’نیشنل پبلک ریڈیو‘ یا ’این پی آر‘ نے کہا ہے کہ جوہری طاقت رکھنے والے ملک پاکستان میں وزیر اعظم کی برطرفی سے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

این پی آر کی ویب سائٹ پر اسی خبر کے ساتھ وزیر اعظم گیلانی کی گزشتہ خزاں میں ایران کے دورہ کے موقع پر ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی کے ساتھ تصویر بھی شائع کی گئي ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here