کیانی ایلن ملاقات : حملوں کے لئے سرزمین استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on کیانی ایلن ملاقات : حملوں کے لئے سرزمین استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق

 

راولپنڈی … ایساف کمانڈر جنرل ایلن اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کی سرزمین سے سرحد پار حملوں کے لئے بطور محفوظ جنت مزید استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ایساف کمانڈر جنرل جان آر ایلن نے 27 جون کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایساف کمانڈر کے دورے کا مقصد گزشتہ ماہ سہ فریقی اجلاس میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو آگے بڑھانا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایساف کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خاتمے، انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے کی جانیوالی باہمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی سرزمین سرحد پار حملوں کے لئے بطور محفوظ جنت مزید استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ آپریشنل حقائق پر بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ علاقائی استحکام کے حصول کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔۔انہوں نے کہا کہ ملاقات نے سرحد کے دونوں جانب سرگرم انتہاپسندوں کے اثرات کو ختم کرنے کوششوں پر توجہ دوبارہ مرکوز کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا ہے، یہ دورہ علاقائی استحکام کے حصول کی ہماری کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here