کوہ سلیمان میں پہاڑی نالوں میں طغیانی

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on کوہ سلیمان میں پہاڑی نالوں میں طغیانی

پاکستان کے وسطی پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان پر ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ڈیرہ غازیخان کے تین پہاڑی نالوں میں طغیانی سے د رجنوں مواضعات زیر آب آگئے ہیں۔ رود کوہی کے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
م جن رود کوہیوں میں طغیانی آئی ہے ان میں وڈور، سوری لنڈ اور وہواشامل ہے۔ضلع ڈیرہ غازی خان کے محکمہ آپاشی کیحکام کے مطابق رود کوہی وڈورمیں پانی کا اخراج چوبیس ہزار کیوسک، سوری لنڈ میں انتیس ہزار کیوسک اور وہوا میں تقریبا چھبیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
رود کوہی کے سیلابی ریلوں سے درجنوں مواضعات جن میں وڈور،کوچھہ وڈانی ،واہی کنگرانی ،بیلا ،نور واہ ،چورہٹہ پچادھ شمالی ،بستی کلیری وغیرہ شامل ہیں زیر آب آ گئے ہیں۔
ان مواضعات کی دو سوسے زائد بستیاں سیلابی پانی میں گھر ی ہوئی ہیں جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچاہے۔ رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جانے والی کپاس، سورج، مکھی اور سبزیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔
متاثرہ علاقوں میں متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ۔دوسری طرف ضلع لیہ کے نواحی قصبہ پہاڑ پور کے مغرب میں موضع خان والا میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب کے بعد لوگوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت بنایاجانے والا حفاظتی بند دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے ٹوٹ گیا ہے جس سے تین مواضعات زیر آب آگئے ہیں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here