کولمبو: پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Posted by on Jul 01, 2012 | Comments Off on کولمبو: پاکستان کی پوزیشن مضبوط

 

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور پہلی اننگز کے مجموعی سکور میں مزید سو رنز کا اضافہ کیا ہے۔

دوسرے دن محمد حفیظ اور اظہر علی نے تین سو چونتیس رنز سے پاکستان کی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو سکور میں اکتیس رنز کے اضافے کے بعد سری لنکا کو دن کی پہلی اور مجموعی طور پر دوسری کامیابی ملی۔

تاہم اس سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اظہر علی اس بار سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور اب بھی کریز پر موجود ہیں جہاں ان کا ساتھ اس وقت کپتان مصباح الحق دے رہے ہیں۔

آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز یونس خان تھے جنہوں نے بتیس رنز بنائے۔ انہیں بھی ہیراتھ نے ہی آؤٹ کیا۔

سینچر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دے دی تھی۔

اس سے پہلے پاکستان اس دورے پر سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here