کسی صورت عدلیہ کے احترام میں کمی نہیں آنے دینگے، وزیراعظم

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on کسی صورت عدلیہ کے احترام میں کمی نہیں آنے دینگے، وزیراعظم

 

لاہور … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، کسی صورت عدلیہ کے احترام میں کمی نہیں آنے دیں گے، تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر ملک کو بحران سے نکالیں، یہ سال انتخابات کا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت ہے کہ ہم آہنگی سے ملک کو بحرانوں سے نکالیں، پاکستانی قوم کو آزادانہ انتخابات کا ایک اور موقع دیں، یہ سال انتخابات کا ہے، پاکستان میں انتخابات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے کا ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا احترام کرکے آگے بڑھا جائے اسی میں ملک کی بقاء ہے، پاکستان میں جمہوریت کا پودا ایک دن مضبوط درخت بنے گا۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، کسی صورت عدلیہ کے احترام میں کمی نہیں آنے دیں گے، اللہ اور پارٹی نے ذمہ داری سونپی ہے کہ ہر وہ کا م کروں جو جمہوریت کی بقاء اور عوام کی بھلائی کیلئے ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملک کو بحران سے نکالیں، سیاسی جماعتوں خصوصاً اپوزیشن سے درخواست ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ، جمہوریت اور عوام کی بقا کیلئے کام کریں، ہمارے دل میں پاکستانی قوم، اداروں اور پارلیمنٹ کا احترام ہوناچاہئے، پارلیمنٹ 18 کروڑ عوام کی ہے۔ سوئس حکومت کو خط لکھنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ایک الیکشن ہوا جمہوری حکومت بنی، دوسرا الیکشن ہوا جمہوری حکومت بنی، تیسری اور چوتھی مرتبہ بھی جمہوری حکومت بنے گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here