کرینہ کو شادی کیلئے مذہب بدلنے کی ضرورت نہیں،سیف علی خان

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on کرینہ کو شادی کیلئے مذہب بدلنے کی ضرورت نہیں،سیف علی خان

 

ممبئی…بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کی تاریخ تو طے ہو ہی چکی ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ سیف خان سے شادی کے لیے کرینہ کو اپنا مذہب بدلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 16 اکتوبر کو سیف اور کرینہ کی شادی ہونا قرار پائی ہے،سیف علی خان اور کرینہ کپور دونوں ہی اس معاملے میں خاصے محتاط ہیں اور میڈیا کے سامنے کوئی بھی بیان دینے سے گریز کررہے ہیں مگر سیف کی ممی اس بارے میں اتنی پرجوش ہیں کہ انھوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔شرمیلا ٹیگور نے ہی میڈیا کو یہ خبر بھی سناڈالی ہے کہ شادی کے روز کرینہ پٹودی خاندان کی روایات کے مطابق وہ شرارہ زیب تن کریں گی جو سیف کی ممی یعنی شرمیلا ٹیگور نے اپنی شادی پر پہنا تھا۔ہے نا مزے کی بات مگر اس سے زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ سیف سے شادی کے لیے کرینہ کو اپنا مذہب نہیں بدلنا پڑے گا بقول سیف کے انھوں نے کرینہ کو بحیثیت انسان قبول کرنے کا فیصلہ کیا مذہب بدلنا ان کی خواہشات میں شامل نہیں۔بہت خوب سیف لیکن کیا امرتا سنگھ سے شادی کے وقت سیف ان اصولوں پر کابند نہیں تھے اور ان سے شادی کے وقت مسلمان ہونا لازمی شرط کیوں رکھا گیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here