کرسٹین سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

Posted by on Jun 21, 2012 | Comments Off on کرسٹین سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

عالمی کاروباری جریدے ’فوربز‘ کی فہرست کے مطابق کرسٹین سٹیورٹ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ٹوائلائٹ فلم کی بائیس سالہ فنکارہ نے مئی دو ہزار گیارہ سے مئی دو ہزار بارہ تک اندازہً تین کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کمائے۔

ان کی اس آمدن کے بعد انجلینا جولی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

کیمرون ڈیاز جنہیں ’بیڈ ٹیچر‘ سے حیران کن شہرت ملی، تین کروڑ چوالیس لکھ ڈالر کی آمدن کے ساتھ دورے نمبر پر ہیں۔

لاس اینجلس میں فوربز کے بیورو چیف ڈوروتھی پومرینٹز کا کہنا ہے کہ ’کرسٹین سٹیورٹ ایک ابھرتی ہوئی سٹار ہیں۔‘

انجلینا جولی جو گذشتہ برس سارہ جیسکا پارکر کے ہمراہ اس فہرست میں نمبر ایک پر تھیں دو کروڑ کی آمدن کے ساتھ نمبر چار پر آ گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ فی الوقت کامیاب ترین فرینچائزز کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ پیسہ کما رہی ہیں۔ یہ وہ ہیں جنہیں آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نہ کہا ’اس سال آپ اس فہرست میں ایک نوجوان اور اپنے اندر ایک کامیاب شخصیت کی صلاحیت رکھنے والے انسان کو سب سے اوپر دیکھیں گے۔‘

ہنٹس میں اور سنو وائٹ میں کرسٹین سٹیورٹ کے ساتھی اداکار چارلز تھیرون کی آمدن ایک کروڑ اسّی لاکھ ڈالر رہی۔

فوربز ڈاٹ کام کے مطابق ٹاپ ٹین اداکاراؤں کی کل آمدن بیس کروڑ ڈالر ہے جو مردوں کی فہرست کے مقابلے بہت کم ہے۔ ٹاپ لائن مرد اداکاروں کی آمدن چھتیس کروڑ دس لاکھ ڈالر ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here