کراچی میں ہلاکتیں،ایم کیو ایم کا بائیکاٹ

Posted by on Jun 20, 2012 | Comments Off on کراچی میں ہلاکتیں،ایم کیو ایم کا بائیکاٹ

سندھ اسمبلی میں منگل کو متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما فیصل سبزواری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو نارتھ ناظم آباد سے ایم کیو ایم کے سیکٹر رکن افسر اور دو ہمدروں کو اغواء کیا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور بعد میں ان کی تشدد شدہ لاشیں ملیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیر کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ایم

کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کیا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پندرہ جون کو بھی احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جب سابق رکن اسمبلی شاکر علی کے بھائی کو قتل کیا گیا۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

فیصل سبزواری کے مطابق یہ سوال کیا جاتا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپہ کیوں نہیں مارا جاتا مگر وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نائن زیرو اور آس پاس سے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کو ایک بار پھر جمہوریت اور اتحادی حکومت کے خلاف سازش قرار دیا اور پولیس افسران کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان واقعات کی روک تھام میں ناکام رہے تو انہیں فارغ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کس کو پناہ نہیں دیتے، بعد میں متحدہ کے اراکین نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے فورس طلب کی گئی ہے جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رفیق انجینیئر کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے کے لوگوں کی زندگیاں محدود ہوگئی ہیں، ان کو مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں پرتشدد واقعات میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ واقعات بھینس کالونی، جوہر آباد، خواجر اجمیر نگری اور کورنگی میں پیش آئے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here