کراچی میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 39

Posted by on Jul 07, 2011 | Comments Off on کراچی میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 39

ملک کے سب سے بڑی شہر کراچی میں حالات بدستور کشید ہ ہیں اور حکام کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران کم ازکم 39افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
شہر میں کشیدگی کی تازہ لہر پیر کی شام اورنگی ٹان کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک کارکن پر حملے کے بعد شروع ہے جس کے بعد شہر میں تشدد کے بیشتر و اقعات اسی ٹاون کے ایک علاقے قصبہ کالونی میں پیش آئے۔ 
مقامی انتظامیہ کی طرف سے اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اورحکام کے مطابق بدھ کی شام تک 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیاتھا ۔
محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان شرف الدین میمن نے کہا کہ کشیدگی کی اس تازہ لہر میں تیسری قوت کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ۔
تشدد کے ان تازہ واقعات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوگی کیوں کہ ان واقعات میں موٹر سائیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔
رواں ہفتے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کراچی میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 240 افراد کو سیاسی، لسانی اور فرقے ورانہ بنیادوں پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا جب کہ تشدد کے ان واقعات میں اڑھائی سو عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here