کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ سفارشات کی منظوری

Posted by on Jun 03, 2011 | Comments Off on کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ سفارشات کی منظوری

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس میں جمعہ کو پارلیمان میں پیش کیے جانے والے بجٹ سفارشات کی منظور ی دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مالی سال 2011 – 12 کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 730 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے ان کے بقول اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے طرف سے بھیجی جانے والی 12 ارب ڈالر کی رقوم اور تقریبا 24 ارب ڈالر کی برآمدات نے بین الاقوامی منڈی میں مصنوعات اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث معیشت کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی۔

انھوں نے وزرات خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مالی سال کے دوران نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے مالی وسائل جاری منصوبوں پر خرچ کرے ۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here