ڈینی گارسیا نے عامر خان کو شکست دے دی

Posted by on Jul 15, 2012 | Comments Off on ڈینی گارسیا نے عامر خان کو شکست دے دی

امریکی باکسر ڈینی گارسیا نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل یعنی ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا ہے۔

سنیچر کے روز امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے میں لائٹ ویلٹر ویٹ درجے کی چیمپیئن شپ کا فیصلہ کیا گیا جس میں گارسیا نے عامر خان کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے دی

گزشتہ دسمبر میں عامر خان اپنے ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن یعنی ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹلز لموں پیٹرسن کو ہار چکے تھے مگر بعد میں ان کے حریف کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے انکشاف کے بعد یہ اعزاز انہیں واپس دے دیے گئے۔

ارہ راؤنڈ کا یہ مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں ہی ریفری نے ختم کرا دیا جب عامر خان گارسیا کے پے در پے مُکے کھانے کے بعد، پورے ہوش کے ساتھ ریفری کی گنتی کا جواب نہ دے سکے۔

میچ کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران میرے سے چند غلطیاں ہوئیں جن کی مجھے قیمت ادا کرنا پڑی۔

اس مقابلہ میں ’رنگ میگزین ٹائٹل‘ بھی دیا گیا جو کہ کسی بھی کیٹیگری کے دو بہترین حریفوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دیا جاتا ہے۔

عامر خان نے اپنے پیشہ ور کیریئر میں اب تک ستائیس مقابلوں میں حصہ لیا ہے جن میں سے انہیں چوبیس میں فتح اور تین میں شکست ہوئی ہے۔ چوبیس فتوحات میں سے اٹھارہ مرتبہ عامر نے اپنے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔

ان کے مدِ مقابل ڈینی گارسیا نے اپنے کیریئر میں چوبیس مقابلوں میں سے کوئی نہیں ہارا اور انہوں نے اپنے چودہ حریفوں کو ناک آؤٹ کیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here