ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پر طالبان کا حملہ

Posted by on Jun 26, 2011 | Comments Off on ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پر طالبان کا حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ایک دور دراز علاقے میں ہفتہ کی شام پولیس تھانے پر مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم دس اہلکار اور چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ خودکارہتھیاروں اور دستی بمو ں سے لیس برقعہ پوش عسکریت پسندوں نے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے پولیس تھانے پراچانک دھاوا بول کرعمارت میں موجود عملے کو یرغمال بنا کر مورچہ بندی کرلی۔
لیکن پولیس کے مطابق اس کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ البتہ آپریشن کے دوران حکام نے کم ازکم دس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تھانے پرسرکاری کنٹرول دوبارہ بحال ہو چکا ہیاورلڑائی میں زخمی ہونیوالے گیارہ اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برقعہ پوش عسکریت پسند پوری تیاری کے ساتھ آئے تھیاوران کا منصوبہ یرغمالیوں کو تھانے کے اندر کء روز تک قید میں رکھ کر اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ منوانا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ حملہ آوروں میں خودکش بمبار بھی تھے اورجونہی آپریشن کے دوران پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی تھانے کی عمارت کے اندر داخل ہوئی تو دو خودکش بمباروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کوہلاک کردیا گیا۔
حکام کے مطابق تھانے کی نصف سے زائد عمارت تباہ ہو گئی اور ملبے سے پولیس کو تین حملہ آوروں کی لاشیں جبکہ تین خودکش بمباروں کے سر بھی ملے۔ مقامی پولیس افسران کے مطابق ایک خاتون خودکش بمبار بھی حملہ آوروں شامل تھی ۔
برقعہ پوش عسکریت پسندوں کے کچھ ساتھیوں نے تھانے کے مرکزی دروازے پر پہنچتے ہی پہلے وہاں پہرے پرموجود پولیس اہلکاروں ہلاک کیا جس کے بعد عمارت کی بیرونی دیوار کو دستی بموں سے تباہ کر کیاپنے دوسرے ساتھیوں کے لیے اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ کئی گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسندوں کے پاس گولیاں اور دیگربارود ختم ہوگیا جس کے بعد انھوں نے اندر موجود پولیس اہلکاروں کو بہت دیر تک یرغمال بنا ئے رکھا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور جنوبی وزیرستان سے آئے تھے کیونکہ تھانے کی عمارت اس پاکستانی قبائلی علاقے کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here