چین نے گوادر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے درخواست قبول کر لی، وزیر دفاع

Posted by on May 22, 2011 | Comments Off on چین نے گوادر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے درخواست قبول کر لی، وزیر دفاع

 

وزارت دفاع کا کہنا ہےچین نے گوادر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے پاکستان کی درخواست قبول کر لی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ اس سے متفق ہیں زیر دفاع احمد مختار نے دورہ چین سے واپسی پر بتایا کہ چین کو گوادر پورٹ کا کنٹرول، سنگا پور اتھارٹی کی مدت ختم ہونے کے بعد دیا جائے گا۔پاکستان، چین کی جانب سے گوادرمیں نیول بیس کی تعمیرکا خیرمقدم کرے گا۔وزیردفاع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے چین سے قرضے پرچوالیس سوٹن کے فریگیٹس اورآبدوزوں کے عملے کی تربیت کی بھی درخواست کی ہے۔جبکہ چین نے پاک فضائیہ کو ایف سی ٹوئنٹی طیارے دینے کی تجویزسے بھی اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ گوادر پر فیصلے سے بلوچستان کے احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ گوادر پورٹ کا چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان ہوگا

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here