چھٹی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح رافیل نڈال

Posted by on Jun 06, 2011 | Comments Off on چھٹی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح رافیل نڈال

پیرس میں ہونے والے سیزن کے دوسرے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں اسپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ہرا کر چھٹی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل سویڈن کے بیورن بورگ چھ بار یہ ٹائیٹل جیت چکے ہیں۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سابق عالمی چیمپیئن راجر فیڈرر کوتین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔نڈال اب تک دس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور اپنے نمبر ایک کی پوزیشن بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

میچ کے بعد نڈال نے فیڈرر کو اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارک باد دی ور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا آپ سے اگلے سال ملاقات ہوگی۔ راجر فیڈرر نے اپنے حریف کے بارے میں تعریفی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نڈال کلے پر کھیلنے والے بہترین کھلاڑی ہیں اور مجھے پھر شکست دی، لیکن مجھے خود پر فخر ہے کہ جیسا کھیل میں نے گزشتہ دو ہفتوں میں پیش کیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here