پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل

Posted by on Jun 27, 2011 | Comments Off on پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے سنتیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں اب تک تیئس نشتسوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان کشمیر کے اس خطے کے الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کی رات کو کیا گیا۔
اعلان کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت اب تک سب سے آگے ہے اور اس نے بارہ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان کی حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے چھ نشستیں جیتی ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکمران جماعت مسلم کانفرنس تھوڑی دیر پہلے تک اعلان کردہ نتائج کے مطابق صرف تین نشستوں پر کامیاب قرار پائی اور دو آزاد امیدوار بھی اب تک انتخاب جیت چکے ہیں۔
انتخاب جیتنے والوں میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، سابق وزیراعظم اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلم لیگ ( ن) کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان اور سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان شامل ہیں۔
راجہ فاروق حیدر خان نے دو حلقوں سے انتخاب لڑا تھا اور وہ جگہوں سیکامیاب قرار پائے۔
مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر چوہدری امتیاز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی جہلم میں واقع نیاز پورہ پولنگ سٹیشن پر ان کے بقول پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حامیوں نے مخالف آزاد امیدوار کے کارکنوں پر فائرنگ کی۔
اس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ نصف درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ضلع بھمبھر کے علاقے سماہنی میں بھی پولیس کے بقول پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ(ن) کے حمائیتی راجہ رخسار ہلاک ہوگیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کا ایک کارکن باغ شہر میں فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔
مسلم لیگ(ن) کے مقامی کارکنوں نے اس کا الزام پاکستان کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر عائد کیا لیکن پیپلز پارٹی کے حامیوں نے ان الزامات کی تردید کی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here