پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Posted by on Jul 17, 2012 | Comments Off on پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمت کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے چونسٹھ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اوکٹین کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپے باون پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کے قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے باسٹھ پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے اتوار کی رات جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اکتالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت پچاسی روپے نوے پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت اٹھاسی روپےانیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت پچاسی روپے تینتیس پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا نے ڈیزل کی قیمت ستانوے روپے اکیس پیسے برقرار رکھی ہے۔

گذشتہ کئی مہینوں سے پاکستان میں لگ بھگ ہر ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے روز مرّہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here