پولیو مہم ڈرون حملے بند کرنے سے مشروط

Posted by on Jun 17, 2012 | Comments Off on پولیو مہم ڈرون حملے بند کرنے سے مشروط

 

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان نے ڈرون حملے جاری رہنے تک پولیو کے خلاف مہم پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پمفلٹ میں کہاگیا ہے کہ’ہم کو ایسے خیر خواہوں کی خیر خواہی سے کیا فائدہ ہوگا۔جو ایک طرف پولیو کے مرض کے خاتمے پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں، جو مرض لاکھوں بچوں میں سے ایک کو لاحق ہوتا ہے۔جبکہ دوسری طرف امریکہ پاکستان کی مدد سے پے در پے ڈرون حملے کر رہا ہے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں بے گناہ لوگ ہلاک ہو رہے ہیں‘۔

پابندی کے اعلان پر مشتمل پمفلٹ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

ن پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیو مُہم کے دوران جنگجوؤں کے خلاف امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کا بھی خدشہ ہے جس کی مثال ڈاکٹر شکیل آفریدی ہے۔

نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مطابق اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان کے سربراہ حافظ گل بہادر نے اپنی شوریٰ کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیرستان میں جب تک جاری ڈرون حملوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے پر پابندی ہوگی۔

پمفلٹ اُردو زبان میں ہے جو کہ کمپیوٹر پر تیار کیاگیا ہے۔

پمفلٹ کے آخر میں دھمکی دی گئی ہے کہ پولیو قطرے پلانے کے پابندی کے اعلان کے بعد کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ ان کو کسی نے نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پمفلٹ میں بتایاگیا ہے کہ ڈرون حملوں میں خواتین بچے اور بوڑھے مر رہے ہیں اور ڈرون طیاروں کی دن رات پروازوں سے ہر مقامی شخص ذہنی مریض بن چکا ہے یا بن رہا ہے۔ پمفلٹ کے مطابق یہ صورت حال پولیو سے زیادہ خطرناک ہے۔

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here