پولیس عملے کی توندوں پر رپورٹ طلب

Posted by on Jun 24, 2012 | Comments Off on پولیس عملے کی توندوں پر رپورٹ طلب

پنجاب پولیس کے سربراہ حبیب الرحمان نے صوبے بھر میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی توند کی پیمائش کے لیے ہر ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے جون کے مہینے کے آغاز میں صوبے کے تمام پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ اپنی توند کم کریں۔

ان کمیٹیوں کے سربراہ متعلقہ ضلع کے ڈی پی او ہوں گے۔

پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے صوبہ کے تمام ڈی پی اوز کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اہلکاروں کی کمر کی پیمائش کر کے اس کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریں۔

پنجاب پولیس کی ترجمان نیبلہ غضنفر نے بتایا کہ ڈی پی اوز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس افسروں اور اہلکاروں کو کمر کم کرنے کے لیے جو مہلت دی گئی ہے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

پنجاب پولیس میں تقریباً ایک لاکھ پچھتر ہزار اہلکار ہیں جو صوبے بھر میں اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ان احکامات کے بعد بہت سے پولیس افسروں اور اہلکاروں نے پارکوں اور جم کا رخ کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پچاس فیصد سے زیادہ ایسے پولیس ملازمین ہیں جن کی کمر مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here