پنیٹا کے بیانات سے مشکلات پیدا ہوں گی

Posted by on Jun 08, 2012 | Comments Off on پنیٹا کے بیانات سے مشکلات پیدا ہوں گی

امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع کے پاکستان کے بارے میں حالیہ بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لیون پنیٹا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر زور دینے سے قبل دورۂ بھارت کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے اور یہ کہ امریکہ کے خلاف گیارہ ستمبر کے حملوں کی سازش تیار کرنے والی قیادت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے۔

انہوں نے پاکستان سے باہمی تعلقات کو ’پیچیدہ’ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بارے میں ’ہم نے یہ بالکل واضح کردیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرتے رہیں گے‘۔

پاکستان اکثر یہ شکایت کرتا ہے کہ ڈرون حملوں سے اس کے سالمیت کی خلاف ورزی ہوتی ہے لیکن لیون پنیٹا نے کہا تھا کہ یہ امریکی سالمیت کا بھی سوال ہے اور ڈرون حملوں کا تعلق صرف امریکہ کے تحفظ سے ہی نہیں ہے بلکہ شدت پسند پاکستانیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

 

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر رکن کی جانب سے اس قسم کے عوامی بیانات کو پاکستان میںبہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ان سے ایک ایسے وقت میں باہمی اختلافات میں کمی کے امکانات کم ہوئے ہیں جب بات چیت ایک نازک موڑ پر ہے۔”

 شیری رحمان

امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے حال ہی میں پہلے بھارت اور پھر افغانستان کے دورے کے دوران پاکستان کو تنقیدکانشانہ بنایا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ’امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر رکن کی جانب سے اس قسم کے عوامی بیانات کو پاکستان میں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ان سے ایک ایسے وقت میں باہمی اختلافات میں کمی کے امکانات کم ہوئے ہیں جب بات چیت ایک نازک موڑ پر ہے‘۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here