پنجاب میں وکلاء کا احتجاج

Posted by on Jun 14, 2012 | Comments Off on پنجاب میں وکلاء کا احتجاج

 

صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے خلاف ہڑتال کی اور گیارہ بجے کے بعد عدالتوں میں مقدمات کی پیروی نہیں کی۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وکلاء کاروباری شخصیت ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

وکلاء نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کے بعد وکلاء ایک جلوس کی شکل میں کچہری چوک پہنچے جہاں انہوں نے دھرنا۔

چودھری ذوالفقار نے کہا کہ ملک ریاض کے بیان پر لاہور بار اسوسی ایشن کی طرف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جبکہ پنجاب بارکونسل کے رکن مشتاق موہل نے ملک ریاض کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور کی ضلعی بار کے الگ الگ اجلاس جمعرات کو ہوں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار نے کہا کہ ملک ریاض نے عدالت کے باہر پریس کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے ہڑتال کی گئی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here