پشاور کے مضافات میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

Posted by on Jun 05, 2011 | Comments Off on پشاور کے مضافات میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس آفسر عبدالغفار نے کہ یہ دھماکہ پشاور شہر سے بیس کلومیٹر دور جنوب کی جانب تھانے متنی کے حدود میں واقع بازار میں قائم ویگن اڈے میں ہوا ہے۔

ان کے مطابق دھماکے کا نشانہ ایک مسافر گاڑی تھی جو متنی سے کالا خیل جانے کے لیے تیار کھڑی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں چھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔ اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر متنی سول ہسپتال اور پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ دھماکہ گاڑی میں نصب بم سے ہوا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بم گاڑی میں پہلے سے نصب کیاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گاں متنی پشاور سے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے جہاں پہلے بھی طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز اور علاقے میں موجود امن کمیٹی کے رضاکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

طالبان شدت پسندوں نے ایسے کئی واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی لیکن اس واقعہ کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here