پشاور: چارسدہ روڈ پر دھماکہ، اٹھارہ ہلاک

Posted by on Jun 08, 2012 | Comments Off on پشاور: چارسدہ روڈ پر دھماکہ، اٹھارہ ہلاک

صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بم بس کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔’ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کتنے سرکاری ملازمین تھے اور کتنے عام شہری تھے۔‘

پولیس افسر کے مطابق یہ بس سول سیکرٹیریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پشاور سے چارسدہ لے جا رہی تھی کہ گل بیلہ کے مقام پر بم کا نشانہ بنی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس دھماکے میں اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پشاور میں چارسدہ روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں چھ خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

مقامی تھانہ داؤد زئی کے ایک افسر میراہ جان نے بی بی سی اردو کے دلاور خان وزیر کو بتایا کہ دھماکے میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here