پاک چین تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

Posted by on Sep 12, 2012 | Comments Off on پاک چین تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد — پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے چینی ہم منصب وین جیا باؤ سے منگل کو ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین سے اپنی دوستی کو مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

چین کے وزیراعظم نے بھی تمام علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں وزرائے اعظم نے توانائی، تجارت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چین کے شہر تیاجن‘ میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف چار روزہ دورے پر پیر کو چین روانہ ہوئے تھے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here