پاک بھارت فٹ بال سیریز انگلینڈ میں ہوگی۔

Posted by on Jul 12, 2011 | Comments Off on پاک بھارت فٹ بال سیریز انگلینڈ میں ہوگی۔

بھارت کی فٹ بال فیڈریشن کا کہناہے کہ ان کی قومی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچوں کا سیریز آئندہ ماہ انگلینڈ میں کھیلے گی۔
یہ اعلان پیر کے روز فیڈریشن کے صدر پرافل پاٹیل نے ایک بیان میں دیا جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ اہم رہا ہے اور شائقین اس کا انتظار کریں گے۔
اس دورے کے دوران مانچسٹر، کوونٹری اور لندن میں میچ کھیلے جائیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان متبادل جگہوں پر کھیلے جانے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔ آخری بار دونوں ٹیمیں 2005 میں پاکستان میں مدمقابل آئی تھیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here