پاک بھارت خارجہ سیکرٹر ی سطح کے مذاکرات

Posted by on Jun 23, 2011 | Comments Off on پاک بھارت خارجہ سیکرٹر ی سطح کے مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا آغاز جمعرا ت کو اسلام آباد میں ہورہا اور بات چیت کا یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔
ان مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ نروپمارا جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی سلمان بشیر کریں گے ۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے اس دور میں مسئلہ کشمیر کے علاوہ علاقائی امن و سلامتی اور اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں سارک ممالک کے ایک اجلاس کے موقع پر نروپما راو اور سلمان بشیر کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے دوطرفہ امن مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پانی کے تنازعات، سرکریک اور سیاچین کے مسائل کے علاوہ تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان بات چیت کے دور ہو چکے ہیں۔
رواں ہفتے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھارت اور پاکستان کے مابین تنازعات کے حل کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔ انھوں نے بھارت سے آنے والے سکھ برادری کے ایک وفدسے ملاقات میں کہا تھا کہ دو طرفہ امن مذاکرات میں اہم امور خلوص نیت سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دیرینہ تنازعات حل کر کے اپنے عوام کودرپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here