پاکستان کے پچاس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Posted by on Jul 08, 2012 | Comments Off on پاکستان کے پچاس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔

پاکستان کے پچاس کے سکور پر تین کھلاڑی ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور توفیق عمر نے کیا۔

حفیظ بائیس رنز جب کہ اظہر علی اور یونس خان صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت توفیق عمر اور کپتان مصباالحق کریز پر موجود ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان اس دورے پر سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔

گال ٹیسٹ میچ پاکستان کی بیٹنگ لائن نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن کولمبو ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بے بازوں نے بہتر کارکردگی دیکھائی۔

اس ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف فراہم کیا تھا۔

سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر چھیاسی رنز بنائے۔

میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور کھیل کو متعدد بار خراب موسم کے باعث روکنا پڑا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here