پاکستان: ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

Posted by on Jun 16, 2012 | Comments Off on پاکستان: ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

وفاقی وزیرِ اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیرِ پٹرولیم عاصم حسین کے ہمراہ جمعہ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ پڑولیم نے قیمتوں میں تقریباً 10.5 فیصد تک کمی کی سفارش کی ہے۔

ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) ایندھن کی موجودہ قیمت، 125.07 روپے فی لیٹر جس میں 11.75 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5.5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی مجوزہ قیمت 88.79 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے توقع ظاہر کی کہ صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ٹرانسپورٹ تنظیمیں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کرایوں میں کمی پر جلد از جلد عمل درآمد کریں گی۔

’’سی این جی کی قیمت بھی ہم نے فکس کر دی ہے اور اب سے اس کی قیمت تیل کی قیمت کے 60 فیصد کے برابر رکھی جائے گی۔‘‘

پبلک ٹرانسپورٹ اور خصوصاً بار بردار گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99.69 روپے فی لیٹر تجویز کی گئی ہے۔ اس کی موجودہ قمیت  105.77 روپے ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 31 مئی کو بھی ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر پیٹرولیم عاصم حسین نے بتایا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں میں ہفتہ وار رد و بدل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کم سے کم عرصے تک فرق رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایندھن کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here