پاکستان اور بھارت عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق

Posted by on Jun 25, 2011 | Comments Off on پاکستان اور بھارت عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت نے عوامی روابط بڑھانے کے لیے ویزہ قوانین میں نرمی کا فیصلہ کیا۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری کی سطح پر ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں کیاگیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے دوستانہ وفود کے تبادلے کے پر اتفاق کیا ہے اور ویزا قوانین میں نرمی کے حوالے سے پچھلے ماہ اسلام آباد میں جو اجلاس ہوا تھا اس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ویزا قوانین میں نرمی کا بھی فیصلہ کیا اور کہا کہ عوامی رابطوں کو بڑھایا جائے گا۔
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر نے اپنی بھارتی ہم منصب نروپما را کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت بڑے ہی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کسی بھی مسئلے پر دونوں میں تلخی نہیں ہوئی۔
اسلام آباد سے نامہ نگار حفیظ چاچڑ کے مطابق نروپما را نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات میں پیچیدگی کے حوالے سے محتاط رہنا ہوگا اور باہمی اعتماد کی بحالی کیلیے دونوں ممالک کو کافی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا، ہتھیاروں کے سائے اور اس سے پیدا ہونے والے تشدد نے حالیہ برسوں میں ہمارے لوگوں پر بے پناہ ظلم ڈھائے ہیں اور اب اس کو ختم ہونا چاہیئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ امن و سلامتی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر جامع طریقے سے بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین نے مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق روایتی اور جوہری امور کے جن معاملات پر اتفاقِ رائے موجود ہیں، ان پر عمل درآمد کے لیے ماہرین کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اضافی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت اور سفر کے لیے جولائی میں دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپ ملاقات کریں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات میں ممبئی حملوں اور سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے اور اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں کے درمیان اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here