پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکیمل پر متفق

Posted by on Jun 07, 2012 | Comments Off on پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکیمل پر متفق

صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دیگر دوطرفہ اُمور اور خطے کی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

’’صدر زرداری نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ پاکستانی سر زمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

پاکستان اور ایران کے رہنماؤں نے مجوزہ گیس پائب لائن اور بجلی کی درآمد کے دوطرفہ منصوبوں پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے 12 ویں اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور اُن کے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد کے درمیان ملاقات میں یہ اُمور زیر بحث آئے۔

’’دونوں رہنما اس بات پر متفق تھے کہ ایران- پاکستان  گیس پائپ لائن منصوبے اور پاکستان کو (ایرانی) بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر پُرزور طریقے سے پیش رفت کی جائے۔‘‘

صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں ’’کریڈٹ‘‘ کے معاملے پر اختلافات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس مجوزہ پائپ لائن کے ذریعے ایرانی گیس کی درآمد کے منصوبے کو جلد سے جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here