پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتا تھا،خواہش پوری ہوگئی،گیلانی

Posted by on Jun 29, 2012 | Comments Off on پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتا تھا،خواہش پوری ہوگئی،گیلانی

 

لاہور… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، اسمبلی کومدت پوری کرنی چاہئے۔ان کی خواہش تھی کہ وہ باوقار طریقے سے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑیں، ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار لاہور پہنچنے پرایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں ،وہ چاہتے تھے کہ جب بھی جائیں،باوقارطریقے سے جائیں،یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے تھے، ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here