ٹیسٹ برابری پر ختم، سیریز سری لنکا کے نام

Posted by on Jul 12, 2012 | Comments Off on ٹیسٹ برابری پر ختم، سیریز سری لنکا کے نام

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان کھیلا جانا والا تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کےختم ہوگیا ہے اور اس طرح سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔

سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کےلیے اکہتر اوروں میں دو سو ستر رنز کا ہدف دیا تھا۔سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

پانچویں روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو صرف ایک سو اسی رنز کی برتری حاصل تھی اور اس کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ پانچویں روز مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق اور زخمی وکٹ کیپر عدنان اکمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دو سو اسی رنز تک پہنچا دی۔ اسد شفیق نےسینچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ عدنان اکمل پینتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے جب کہ فرنینڈو نے تین اور کالوسیکرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ سینچریاں تھیں۔محمد حفیظ 52 رنز اور اظہر علی ایک سو چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ یونس خان نے انیس، کپتان مصباالحق نے پانچ، محمد سمیع تین، عمر گل صفر اور سعید اجمل نے پانچ رنز بنائے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دی تھی جبکہ کولمبو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here