وینا ملک کوبھارتی فلم میں کام مل گیا

Posted by on Jun 22, 2011 | Comments Off on وینا ملک کوبھارتی فلم میں کام مل گیا

اداکارہ وینا ملک آخرکار بالی ووڈ فلموں کے حصول میں کامیاب ہوہی گئیں۔ انہیں نئی بھارتی فلم دال میں کچھ کالا ہے کے لئے سائن کرلیاگیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان وارسووا ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔ وینا ملک کا نام بھارتیوں کے لئے نیا نہیں ہے ۔ وہ سلمان خان کی میزبانی میں پیش ہونے والے رئیلٹی شو بگ باس 4  میں اشمیت پٹیل کے ساتھ رومانوی انداز کی اداکاری کے لئے شہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ پاکستان میڈیا میں بھی اس شو کے حوالے سے خاصا شور مچا تھا۔ مبصرین کے مطابق ان کے ‘بولڈ’ انداز میں اداکاری کرنے کا مقصد ہی خبروں میں آنا اور فلموں میں کام کرنا تھا جو اب پوراہوگیا ہے۔ فلم دال میں کچھ کالا ہے کے ڈائریکٹر آنند بلراج ہیں ۔ آنند، دیپک بلراج کے چھوٹے بھائی ہیں جو اس سے قبل فلم ہفتہ بند کی ہدایات دے چکے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here