ویسٹ انڈیز، پہلے ون ڈے میں بھارت کی جیت

Posted by on Jun 07, 2011 | Comments Off on ویسٹ انڈیز، پہلے ون ڈے میں بھارت کی جیت

بھارتی بلے باز روہت شرما کے 68 اور شکھردھون کے اکاون رنز کی شاندار اننگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف سپین میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز کے دورہ پر گئی بھارتی ٹیم کی کپتانی سریش رائنا کر رہے ہیں اور انہوں نے بھی پچاس گیندوں پر تینتالیس رن بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

روہت شرما نے اپنی اننگ میں 75 گیندوں پر اڑسٹھ رن کی جو اننگ کھیلی اس میں تیرہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہیں میں آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جیت کے بعد کپتان سریش رائنا نے کہا کہ بھارتی بالروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا سکور بنانے میں ناکام رہی۔
رام پال

وراٹ کوہلی کو آٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ویسٹ انڈیز کے گیند باز رام پال

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چودہ رنز ہی بنا سکی۔

میچ میں ہار کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرین سیمی نے کہا کہ شکست کی وجہ یہ تھی کہ ان کی ٹیم پہلے بازی کرتے ہوئے زیادہ رن سکور نہیں کر سکی۔

ویسٹ انڈیز کی شروعات بھی اچھی نہیں تھی اور ابتدا ہی میں جلدی وکٹیں گرنے لگیں۔ 59 رن کے سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

بعد میں رام نریش سرون اور مارلن سیموئیل نے باری کو سنبھالا اور دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ تاہم یہ دونوں کھلاڑی رنز کی رفتار تیز نہیں کر سکے۔

بعد میں برا نے بیس گیندوں پر بائس رنز اور اور ایڈورڈ نے پینتالیس پر اکیس رنز سکور کیے۔

بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمار، مناف پٹیل اور سریش رائنا نے دو دو وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈیز کے دورہ پر گئی بھارتی ٹیم میں چھ سینیئر کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ سچن تندولکر، دھونی، سہراگ، گمبھیر، یوراج سنگھ اور ظہیر خان آرام پر ہیں۔

ان کی جگہ ان نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جنہوں نے حال ہی میں ختم ہوئے آئی پی ایل مقابلوں میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here