وکی لیکس کےالزامات جھوٹے ہےمختار مائی ہ

Posted by on Jun 14, 2011 | Comments Off on وکی لیکس کےالزامات جھوٹے ہےمختار مائی ہ

مختار مائی نے وکی لیکس کیبل میں ان کے بارے میں امریکی سفیر کے مشاہدات کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کیبل میں جس شخص کا نام دیا گیا ہے وہ ان کے بھائی نہیں ہیں۔
پاکستان اخبارات میں مختار مائی کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق مختار مائی کے بھائی حضور بخش اب پنجائتیں لگا رہے ہیں جہاں لوگوں کو زندگیوں کے بارے میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔
اس کیبل میں امریکی سفارت کار نے غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ مختار مائی کا بھائی حضور شاہ نے ایک ایسی پنجائت کی صدارت کی ہے جس میں ایک نو سالہ لڑکی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
مختار مائی نے بی بی سی اردو سروس کے ثقلین امام کو بتایا کہ امریکی کیبل میں جس حضور شاہ کا ذکر کیا گیا ہے وہ ان کا بھائی نہیں بلکہ دوسرے گاں کا رہائشی ہے اور اس کی ذات بھی ان سے مختلف ہے۔مختار مائی نے کہ حضور بخش خروس قبیلے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ان وہ گجر ہیں۔
مختار مائی نے کہا کہ انہوں نے خود اس پنچائیت کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور تمام پنچائتیوں بشمول حضور بخش خروس کو گرفتار کیا گیا۔ مختار مائی نے مزید کہا کہ کیبل میں جن غیر سرکاری تنظیموں کا نام لیا گیا ہے انہوں نے بغیر تصدیق کے امریکی سفارت کار کو غلط معلومات فراہم کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
مختار مائی نے یہ بات پیر کو لندن سکول آف اورینٹیل اینڈ افریقن سٹڈیز میں طلبا سے خطاب کے بعد بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہی۔ مختار مائی کے طلبہ سے خطاب کا اہتمام نیشنل یونین آف پاکستانی سٹوڈنٹس اینڈ المنئی اور ایس او اے ایس پاکستان سوسائٹی نے کیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here