وس: غیر قانونی احتجاج پر نو ہزار ڈالر جرمانے کا بل منظور

Posted by on Jun 07, 2012 | Comments Off on وس: غیر قانونی احتجاج پر نو ہزار ڈالر جرمانے کا بل منظور

روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے ذریعے غیر قانونی مظاہروں میں شریک ہونے والے افراد پر جرمانے کی شرح میں ڈرامائی اضافہ کردیا گیاہے۔

بل میں غیر قانونی مظاہرہ منظم کرنے والوں کے لیے 30 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

حزب اختلاف کے راہنماؤں مثلاً الیکسی نوالنی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ اس بل کے خلاف اس ماہ کے آخر میں اس وقت  ایک مظاہرے کے لیے باہر نکلیں جب اسے قانونی شکل ملے گی۔

بدھ کے روز فیڈریشن کونسل نے بل کو ایک کے مقابلے میں 132 ووٹوں سے منظور کردیا جب کہ ایک رکن ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہا۔

ناقدین کا کہناہے کہ اس قانون سازی سے روسی معاشرے میں کشیدگی کو مزید ہواملے گی اور احتجاج کے لیے باہر نکلنا انتہائی دشوار ہوجائے گا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس بل کو قانون بننے کے لیے صدر ولادی میر پوٹن کے دستخط درکار ہیں ۔ صدر کی حکمران جماعت نے ہی پارلیمنٹ میں یہ بل متعارف کرایاتھا۔

جب کہ ایوان زیریں نے اس مسودہ قانون کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔

نئے قانون کے ذریعے شاہراہوں پر غیر قانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والے شخص کو اب 60 ڈالر کی بجائے 9000 ہزار ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جب کہ جرمانے کے ساتھ اسے200 گھنٹے تک کمیونٹی سروس کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here