وزیرِاعلٰی کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے کا نیا جہاز

Posted by on Jun 13, 2012 | Comments Off on وزیرِاعلٰی کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے کا نیا جہاز

نئے بجٹ میں وزیرِ اعلٰی کے لیے نیا جہاز لیا 

احساس محرومی، ناانصافی اورحق تلفی کی شکایت کرنے والی بلوچستان کی موجودہ حکومت نے ریاست کے وزیراعلٰی کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے کا نیا جہاز خرید لیا ہے۔

خیال رہے کہ مالی سال دو ہزارگیارہ اور بارہ میں گورنر بلوچستان کے سیکریٹ فنڈ کے لیے پچاس لاکھ روپے رکھے گئے تھے لیکن گورنر سیکریٹ فنڈکی مد میں سترہ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس طرح وزیراعلٰی بلوچستان کا بھی سیکریٹ فنڈ پچاس لاکھ روپے تھا لیکن وزیراعلٰی نے نو کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

 صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ ’چار پانچ مہینے کے بعد تو ویسے ہی ہماری حکومت جا رہی ہے۔ لیکن جو جہاز خریدا گیا ہے اس سے آنے والی حکومت استفادہ کرے گی‘۔

ان اخراجات پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کو صوبے کے عوام کو جہاز کی نہیں بلکہ تعلیم ، صحت ، ڈیمز ، روزگار، سڑکیں اور امن کی ضرورت ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزراء اور ان کے عملے کے لیے گزشتہ سال تیئس کروڑ روپے رکھے گئے تھے لیکن اخراجات بیالیس کروڑ سے زائد ہوئے ہیں۔

یعنی مختص رقم سے بارہ کروڑ روپے زائد خرچ کئے گئے

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here