ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس کھلاڑی ، کامران اکمل کی واپسی

Posted by on Jul 12, 2012 | Comments Off on ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس کھلاڑی ، کامران اکمل کی واپسی

وکٹ کیپر کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ان تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو کیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا میں اٹھارہ ستمبر سے سات اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ تیس کھلاڑی یہ ہیں۔ محمد حفیظ۔ احمد شہزاد۔ خالد لطیف۔ ناصرجمشید۔ عمران نذیر۔ شاہ زیب حسن۔ اویس ضیا۔ شرجیل خان۔ عمراکمل۔ اسد شفیق۔ حارث سہیل۔ شعیب ملک۔ رمیز راجہ جونیئر۔ شاہد آفریدی۔ عبدالرزاق۔ حماد اعظم۔ عمرگل۔ محمد سمیع۔ سہیل تنویر۔ یاسرعرفات۔ وہاب ریاض۔ جنید خان۔ اعزاز چیمہ۔ انورعلی۔ سعید اجمل۔ عبدالرحمن۔ رضا حسن۔سرفراز احمد۔ کامران اکمل اور شکیل انصر۔

کامران اکمل نے آخری بار گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ اس دوران وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوتے رہے جس نے بالآخر انہیں کلیئرنس دے دی ہے۔

کامران اکمل اپنی خراب وکٹ کیپنگ کے سبب بھی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں تاہم انہیں ان کی بیٹنگ کی وجہ سے انہیں دیگر وکٹ کیپرز پر ترجیح دی جاتی رہی ہے اور وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حتمی سکواڈ میں بھی اپنی بیٹنگ کے سبب شمولیت کے لیے فیورٹ ہیں۔

عبدالرزاق اور شعیب ملک کو بھی ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ عمران نذیر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کامران اکمل کو دو ہزار دس کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ نے نوٹس بھیجا تھا جس کے بعد اگرچہ ان کا نام براہ راست سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں نہیں آیا تھا لیکن لندن کی عدالت میں سماعت کے دوران ان کے نام کی بازگشت سنی گئی تھی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here