واشنگٹن کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں محو پرواز طیارہ اتار لیا گیا

Posted by on Jun 25, 2011 | Comments Off on واشنگٹن کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں محو پرواز طیارہ اتار لیا گیا

امریکی ساحلی محافظوں کے ہیلی کاپٹروں نے دارالحکومت واشنگٹن کی قریبی فضائی حدود میں بلااجازت گھس آنے والیایک چھوٹے طیارے کا راستہ روکا۔دفاعی عہدے داروں کا کہناہے کہ ہفتے کے روز ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیارے کا رخ ریاست میری لینڈ کے ایک قریبی شہر اناپولس کی طرف موڑ دیا گیا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پائلٹ  کو قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں سے ملنے کے لیے کہا گیا۔اس بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔  اس ہفتے کے دوران یہ  تیسرا ایسا موقع ہے کہ شمالی امریکہ کی ایئر ڈیفنس کمانڈ کی جانب سے واشنگٹن کے نزدیک سویلین طیاروں کی پرواز کے ممنوعہ علاقے میں  ایک جہاز کو داخل ہونے سے روکا گیا۔ اس سے قبل11 جون کو دو ایف پندرہ جیٹ طیاروں نے کیمپ ڈیوڈ کے قریب پرواز کرنے والے ایک طیارے کا راستہ روکا تھا۔ ریاست میری لینڈ میں واقع اس سرکاری رہائش گاہ میں اس وقت صدر براک اوباما اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here